حکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے مختلف تعلیمی بورڈز کے چار کنٹرولر امتحانات اور چار سیکرٹری بورڈز کے عہدے کی معیاد میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے ،اس ضمن میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نے گزشتہ روز باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے،جس کے مطابق جن کنٹرولرز امتحانات کو توسیع دی گئی ہے ان میں تعلیمی بورڈ ملتان کےپروفیسرحافظ محمد اسماعیل تگہ، سرگودھا کے محمد حسین ،گوجرانوالہ کے محمد نعیم بٹ اور بہاولپور کے مظہر کھوکھر شامل ہیں جبکہ توسیع پانے والےسیکرٹری بورڈز میں ملتان کی طاہرہ کلثوم، راولپنڈی کی تہمینہ سلیم، لاہور کے اویس ہمایوں اور گوجرانوالہ بورڈ کے سیکرٹری الطاف شامل ہے