governor punjab ch sarwar - گورنر نے یونیورسٹیوں کو خصوصی الاونس دینے کےلئے مراسلہ ارسال کردیا

زکریا یونیورسٹی کی یونینز کا احتجاج رنگ لایا ، گورنر نے پنجاب حکومت کو مراسلہ ارسال کردیا ۔

بتایا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کی اے ایس اے، آفیسر ز اور ایمپلائز یونین نے خصوصی الاونس نہ ملنے پر احتجاج کیا تھا ، جس پر گورنر پنجاب سے ملاقات بھی کی گئی۔

جس پر گورنر پنجاب نے پنجاب حکومت کو خصوصی الاؤنس دینے کےلئے مراسلہ ارسال کردیا ہے اور کہاہے کہ یونینز کے مطالبات پر غور کیا جائے، اور قانون کے مطابق خصوصی الاونس کی ادائیگی کےلئے ایکشن لیاجائے ۔