multan 3 - گارڈن ٹاؤن،بوسن روڈ سمیت مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انسپکشن

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔انہوں نے حکم دیا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے ہوٹلز اور دیگر کمرشل تنصیبات میں لاک ڈاون ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز ضلع بھر میں گراں فروشی کیخلاف کارروائیاں کیں اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے۔گارڈن ٹاؤن،بوسن روڈ اور ممتاز آباد سمیت مختلف علاقوں میں انسپکشنکے دوران مجسٹریٹس نے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد چیک کیا ،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاننے کریک ڈاؤن کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عام شہری کو ریلیف دینے کیلئے بڑے ذخیرہ اندوزوں پر ہاتھ ڈالا جائے اور منڈیوں سے سپلائی لائن کو بھی سختی سے مانیٹر کیا جائے۔