tokyo Olympics 2021 - کورونا کے اولمپکس پر حملے، متعدد اتھلیٹس مقابلوں سے دستبردار

اولمپکس میں شرکت کے خواہش مند متعدد غیر ملکی کھلاڑی کرونا وائرس کا شکار ہونے باعث ٹوکیو اولمپکس سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
جاپانی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک وبا ایک مرتبہ پھر دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے، جس کے اثرات ٹوکیو اولمپکس پر بھی پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔

برٹش اولمپک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خواتین اسکِیٹ کی بہترین شُوٹر امبر ہِل کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث اولمپک مقابلوں سے دستبردار ہو رہی ہیں، جب کہ امریکی ٹینس کھلاڑی کوری گاؤف نے بھی ٹوئٹر پر مداحوں کو مطلع کیا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، جس کی وجہ سے وہ اولمپکس کھیلوں میں شریک ہونے سے قاصر ہیں۔

کرون آسٹریلوی کھلاڑی الیکس دے مناؤر سمیت دیگر ٹینس پلیئرز کے بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ، جس نے ان کی ٹوکیو روانگی کو ملتوی کردیا ہے۔