crona - کورونا پھر سراٹھانے لگا،مثبت کیسوں کی شرح 3.6 فیصد ہوگئی

پاکستان میں کرونا وائرس کے نئے کیسز کی یومیہ تعداد ایک بار پھر 2 ہزار رہی، ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.3 فیصد ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 40 مریض انتقال کر گئے ، جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 928 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 158 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 98 ہزار 609 ہوچکی ہے۔ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 22 ہزار 929 ہوچکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 34 ہزار 216 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 55 لاکھ 59 ہزار 684 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.3 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 525 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

ملک میں اب تک 1 کروڑ 92 لاکھ 7 ہزار 382 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 68 لاکھ 69 ہزار 346 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔