کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے شام کے اوقات میں کھلنے والی اکیڈمیوں کو بند کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں متعلقہ اتھارٹیز کو پولیس کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اکیڈمیز میں کلاسز کے علاوہ ٹیسٹ سیشن کی بھی اجازت نہیں ہوگی

گلی محلوں کی سطح پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے اکیڈمیوں کیخلاف آپریشن کیا جائے گا۔

حکومتی حکم پر 15 ستمبر تک تمام تعلیمی ادارے بند ہیں، اور کورونا وائرس کے باعث ان اداروں میں ہر قسم کی تعلیمی سرگرمیوں پر بھی پاپندی عائد کی گئی ہے۔