Citi Housing Multan - کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،تین ہزارافراد سٹی پارک پہنچ گئے،سیل کردیا گیا

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سٹی پارک کو سیل کردیا گیا ،بتایا گیاہے کہ اولڈ شجاع آباد روڈ پر سٹی پارک میں 3 ہزار سے زائد شہری موجود تھے ،سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے کارروائی کرتے ہوئے پارک کو کرونا ایکٹ کے تحت سربمہر کردیا،دریں اثناء ڈپٹی کمشنر ملتان کا کہنا ہےتمام سرکاری و نجی عمارات میں کرونا ویکسی نیشن کے بغیر سروسز فراہم نہیں کی جائیں گی ۔