زکریا یونیورسٹی کے برسوں سے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 375ملازمین کو مستقل کردیا گیا ۔

زکریا یونیورسٹی کے ملازمین کا دیرنیہ مسئلہ حل ہوگیا، عدالتی رکاٹیں بھی دور ہوگئیں، اور سازشیں بھی دم تو ڑ گئی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے 375 ملازمین کو ریگولر کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس موقع پر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ملک صفدر حسین کا کہنا تھا کے ہم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی ، رجسٹرار صہیب راشد خان اور تمام سلیکشن کمیٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے ہماری درخواست پر غریب ڈیلی ویجز ملازمین بھائیوں کے درد کو سمجھا اور ان کو ریگولر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔
وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ہم پہلے درجہ چہارم کے ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کر رہے ہیں، اور اس کے بعد باقی رہ جانے والے درجہ 5 تا 16 تک کے ملازمین کو بھی بہت جلد ریگولر کر دیں گے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار لیگل محی الدین اور ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن 2 ملک نواز بھی موجود تھے۔