PEEF - پیف سکولز میں جماعت ششم تا میٹرک طلباء و طالبات کے نئے داخلوں پر پابندی عائد

گورنمنٹ سکولز میں انرولمنٹ مہم جاری ہے، اس پر صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے حکم دیا ہے کہ پہلے سرکاری سکولز میں داخلے کئے جائیں جہاں داخلوں کا ٹارگٹ پورا ہونے کے بعد ہی پیف سکولز میں نئے داخلے کئے جائیں گے۔

دوسری جانب پیف سکولز مالکان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین کی مرضی ہونی چاہئیے کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکو لز یا پیف پارٹنر سکولز میں داخل کرائیں، پیف سکولز میں نئے داخلوں پر پابندی سے سکولز مالکان اور طلباء و طالبات اور ان کے والدین کیلئے مشکلات پیدا ہوں گی۔

اس لئے پیف سکولز میں ششم تا میٹرک کلاسز نئے داخلوں پر پابندی ختم کی جائے۔