protest 1 - پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں کا خصوصی الاؤنس نہ ملنے پر احتجاج کا اعلان

ڈسپیرٹی الاؤنس کے حصول کے لئے فپواسا پنجاب نے تدریسی بائیکاٹ کا اعلان کردیا، 25 اگست کو صوبہ بھر کی جامعات کا ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف پنجاب یونیورسٹی میں احتجاج کرے گا۔

احتجاج کا فیصلہ فپواسا پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل کے آن لائن اجلاس میں ہوا، اجلاس میں ڈسپیرٹی الاؤنس کے حوالے سے حکومت کو دی جانے والی 10 اگست کی ڈیڈ لائن کے بعد کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔

فیصلے کی روشنی میں احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے یونیورسٹیوں کی حدود سے باہر نکلنے پر اتفاق کیا گیا۔

اسی سلسلے میں زکریا یونیورسٹی میں تین ایسوسی ایشنوں کے صدرو کا اجلاس ہوا، جس میں 25 اگست کے احتجاج کےلئے لائحہ عمل تیار کیاگیا، اور فیصلہ کیا گیا کہ قافلے کی صورت میں لاہور جائیں گے ۔