pcb - پاک نیوزی لینڈ سیریز : سیکورٹی وفد اگست میں پاکستان آئے گا، پی سی بی ذرائع

پاکستان میں سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد آئندہ ماہ پاکستان پہنچے گا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد کی رپورٹ کی روشنی میں دورہ پاکستان کی تصدیق ممکن ہوسکے گی۔

پی سی بی حکام اور ذرائع کا کہنا ہے کہ کیوی بورڈ سے سیکیورٹی امور کے ماہر رگ ڈیکاسن پاکستان آئیں گے، جو کراچی، لاہو ر، ملتان اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز رواں برس ستمبر، اکتوبر میں شیڈول ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کو تین ٹی ٹوئنٹی کے بجائے پانچ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔ دو اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے نیوزی لینڈ بورڈ اور پی سی بی کے درمیان بات چیت جاری ہے، آئندہ چند روز کے دوران نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ آگاہ کردیا جائے گا۔