polio - پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کےلئے تین روزہ مہم چلانے کافیصلہ

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے مشن میں حکومت نے قومی ذیلی انسدادپولیومہم آئندہ ماہ چلانے کا فیصلہ کرلیا ، قومی ذیلی انسداد پولیو مہم 3دن جاری رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ذیلی انسدادپولیو مہم 2 تا 6 اگست جاری رہے گی۔ 2کیچ اپ ڈیز ہوں گے ، کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی۔

انسداد پولیو مہم چاروں صوبوں کے 67 اضلاع میں منعقد ہو گی، پنجاب کے22، سندھ 18 اضلاع ، کے پی کے18،بلوچستان کے16 اضلاع، اسلام آباد میں مہم چلائی جائےگی۔ذیلی انسداد پولیو مہم میں 23 ملین بچوں کی ویکسی نیشن کی جائےگی اور اس مہم میں ایک لاکھ 80 ہزار ورکرز حصہ لیں گے۔

رواں سال جون میں قومی انسداد پولیو مہم کا ہدف پورا ہوگیا تھا پولیو پروگرام پاکستان کا کہنا تھا کہ رواں سال اب تک 33 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، انسداد پولیو مہم 124 اضلاع میں ہوئی، جس میں 2 لاکھ 25 ہزار صحت تحفظ فرنٹ لائن ورکرز نے مہم میں حصہ لیا، عوام کے تعاون سے مہم کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا گیا۔