chevening scholarships - پاکستانی طلبا سے شیوننگ سکالرشپ کیلئے درخواستیں طلب

برطانوی ہائی کمشنر کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق شیوننگ اسکالرشپ حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی طلباء اب درخواست دے سکتے ہیں

1983 سے شروع ہونیوالےاس پروگرام سے اب تک پاکستان سے 2 ہزار سے زائد طلباستفید ہوچکے ہیں، اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

شیوننگ برطانیہ حکومت کا بین الاقوامی اسکالرشپ پروگرام ہے ، جس کی مالی معاونت غیر ملکی ، دولت مشترکہ ، اورشراکت دار تنظیمیں کرتی ہیں۔ اسکالرشپ برطانیہ کی کسی بھی یونیورسٹی میں ماسٹر زڈگری پروگرام میں حصہ لینے کےلئے مالی مدد فراہم کرتی ہے۔

نئے درخواست دہندہ افراد میں سے 37پاکستانیوں نے رواں سال برطانیہ کی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسکالرشپ حاصل کی ہیں۔
شیوننگ پروگرام تمام افراد کو مساوی مواقع فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ سال 50 فیصد خواتین نے اسکالر شپ حاصل کی جوکہ پاکستان کی باصلاحیت خواتین کا تقریباً 60 فیصد ہے ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ ہم پورے پاکستان اور اقلیتی گروپوں سے مزید درخواستوں کی حوصلہ افزائی کر تے ہیں ،خواہشمند افراد اپنی درخواستیں آن لائن جمع کراسکتے ہیں ۔