t20 world cup trophy icc - ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے شیڈول کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

کرکٹ کی عالمی کونسل کے شیڈول کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

اومان اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای) ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستان کا پہلا میچ بھارت کے خلاف ہوگا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اپنا دوسرامیچ 26اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

قومی کھلاڑی اپنے تیسرے میچ میں (31اکتوبر کو) افغانستان کے مدمقابل ہوں‌ گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل10اور11نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو ہوگا۔

ورلڈ کپ کا پہلا راؤنڈ 2 گروپس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب کھیلوں کے ماہرین کا ماننا ہے کہ پاکستان کے پاس ٹی20ورلڈ کپ جیتنے کا بہترین موقع ‏ہے، یو اے ای میں پاکستان نے بہت کرکٹ کھیلی ہے قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ‏ہے۔