covid vaccination center - ویکسین نہ کرانے والے اساتذہ کے سکولوں میں پابندی کا فیصلہ

محکمہ سکولز نے اساتذہ کو کورونا ویکسی نیشن لگوانا لازمی قرار دے دیا ہے ، ویکسی نیشن نہ کروانے والے اساتذہ و دیگرسٹاف پر 22 اگست سے تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی لگادی گئی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق اساتذہ کو 21 اگست تک ویکسی نیشن کروانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ویکسی نیشن نہ کروانے والے اساتذہ کو 22 اگست سے تعلیمی اداروں میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ ٹیچنگ اورنان ٹیچنگ سٹاف دونوں کو ویکسنیشن کرانا لازمی ہوگا۔