women university multan - ویمن یونیورسٹی میں مرد اساتذہ بھی پڑھا سکیں گے، پالیسی منظور

ویمن یونیورسٹی ملتان کی ریکروٹمنٹ پالیسی منظور ، سکروٹنی کےلئے تھرڈ پارٹی کی خدمات لینے کافیصلہ، کوالٹی ایجوکیشن کےلئے مرد اساتذہ بھی تعینات کئے جائیں گے ۔

اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کے صدارت میں تمام شعبہ کی سربراہان نے شرکت کی، جن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ کا کہنا تھا کہ سینڈیکٹ نے ریکروٹمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی، جس کے بعد بھرتی کےعمل میں شفافیت سوفیصد یقینی ہوگئی ہے، آنے والی درخواستوں کی سکروٹنی کےلئے تھرڈ پارٹی کی خدمات لی جائیں گی اور اس عمل میں یونیورسٹی ٹرانسپرنٹ طرز عمل اختیار کریں گی اور کسی طرح کی جانبداری کی حوصلہ افزائی نہیں کی جائے گی تاکے کوالٹی ایجوکیشن کےلئے فیکلٹی مضبوط ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ داخلوں کا عمل جلد شروع کی جائے گا، تمام سربراہان نئے تعلیمی سیشن سے اپنے شعبوں میں ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دیں اور طالبات کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل اور دیگر سرگرمیوں کی طرف راغب کریں تاکے ان میں ایک متوازن شخصیت پروان چڑھ سکے۔
انہوں نے کہا کہ فیکلٹی کلب قائم کیا جائے گا تاکہ اساتذہ کو اپنی ذہنی اور سماجی زندگی متوازن طریقے سے گزار سکیں ۔