women university multan 1 - ویمن یونیورسٹی,ملتان آج دو ایونٹس کی میزبانی کرے گی

انٹر یونیورسٹیز پراجیکٹس نمائش2021 آج 9اگست سوموار سے شروع ہوگی ، میزبانی کے فرائض ویمن یونیورسٹی ملتان ادا کرے گی۔
انٹرنیورسٹی پراجیکٹ نمائش میں چھ یونیورسٹیاں حصہ لیں گی، جس میں زکریایونیورسٹی ملتان، کام سیٹ وہاڑی، ایئر یونیورسٹی ، این ایف سی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، اور محمد نواز شریف ایگری یونیورسٹی ملتان شامل ہیں۔

نمائش کی افتتاحی تقریب 11 بجے جناح ہال میں منعقد ہوگی ، جس کی میزبا ن ڈاکٹر عظمیٰ قریشی ہوں گے ، جبکہ مہمان خصوصی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک ہوں گے ، تقریب میں دیگر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر بھی شرکت کریں گے۔

ایونٹ آرگنائز انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ویمن یونیورسٹی کی ڈائریکٹر مہرور فاطمہ ، سحرش رضا، عزیزہ شبیر ، اقصیٰ جمیل، افشاں الماس ، اور مہرین کامران شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ویمن یونیورسٹی ملتان کے فیکلٹی ممبران کی دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ 9 آگست سےشروع ہوگی۔

ترجمان کے مطابق ایک نجی کمپنی اور ڈی ایس اے کی تعاون سے دو روزہ کیپسٹی بلڈنگ ورکشاپ 9 اور 10 آگست کو منعقد ہوگی، جس میں تمام شعبوں سے ایک فیکلٹی ممبر شرکت کرے گا ،مجموعی طور پر 25ممبران کو ٹریننگ دی جائے گی۔

ٹرینر میڈم شائرین نقوی، سائبر پروٹیکشن، برداشت، قبولیت، قانون اور دیگر معاملات پر لیکچر دیں گی، ٹریننگ کمیٹی روم ہوگی۔