WhatsApp new emogies - واٹس ایپ نے نئے ایموجیز کو اپنے لے آؤٹ میں شامل کرلیا

واٹس ایپ نے نئے ایموجیز کو اپنے لے آؤٹ میں استعمال کرتے ہوئے اینڈرائیڈ کی نئی اپ ڈیٹ 2.21.16.10 میں متعارف کرادیا ہے، اور اب اینڈرائیڈ صارفین بھی ایپل کے اس نئے ایموجیز کو اپنے دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔

ایموجیز کی ریفرینس ویب سائٹ “ایموجی پیڈیا” نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم 14.5 آئی او ایس کی نئی اپ ڈیٹ میں متعدد نئے ایموجیز کو متعارف کرایا ہے۔

واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق یہ نئے ایموجیز تمام واٹس ایپ صارفین کے لیے آج سے دست یاب ہیں تاہم اس کے لیے آپ کو اپنی واٹس ایپ ایپلی کیشن کو نئے بی ٹا ورژن پر اپ ڈیٹ کرنی پڑے گی۔