PMA Nishtar Multan - وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر رانا الطاف کاشعبہ ایمرجنسی کادورہ

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے اپنی تعیناتی کے بعد گزشتہ شام نشتر ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کا دورہ کیا اور مریضوں کے لیے دستیاب طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وہ مختلف شعبہ جات میں گئے اور وہاں داخل مریضوں سے ان کی خیریت بھی دریافت کی اور ان کے لواحقین سے درپیش مسائل کے بارے آگاہی حاصل کی ۔ دریں اثناء وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف کو مبارکباد دینے کا سلسلہ دوسرےروز بھی جاری رہا۔