punjab boards chairman committee - نویں جماعت میں انرولمنٹ اور داخلے کا شیڈول جاری

 پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (پی بی سی سی) نے تعلیمی سیشن 23-2021 کے لیے نویں جماعت میں انرولمنٹ اور داخلے کا شیڈیول جاری کر دیا، جس کے مطابق تعلیمی اداروں میں نویں جماعت میں داخل ہونے، آنلائن ڈیٹا اینٹری اور بورڈ کو انرولمنٹ ریٹرن معہ چلان ارسال کرنے کی تاریخ 2 اگست تا 15 ستمبر جب کہ 500 روپے لیٹ فیس فی طالب علم (بورڈ کے نام) کے ساتھ 16ستمبر تا 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے، پی بی سی سی نے مذکورہ شیڈیول کے بارے میں صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کو باقاعدہ آگاہ کر دیا۔