muhammad nawaz shareef university multan - نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں بی ایس، ایم ایس کے چھ اور پی ایچ ڈی کے دو پروگرام شروع کرنے کی منظوری

یم این ایس زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) کی زیر صدارت اکیڈمک کونسل کا ساتوں اجلاس منعقد کیا گیا ، جس میں کل مختلف سینتیس ایجنڈا آئٹمز پیش کیئے گیا، جس پر تما م ممبران نے اپنی رائے کابھر پور اظہار کیا۔

نیز انڈر گریجو ایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ لیول پر متعدد نئے پروگرامز کی اجراء کی منظوری دی گئی، جن میں بی ایس سی (آنرز) انوائرنمنٹل سائنسز، بی ایس سی (آنرز) ایگریکلچر اینڈ ریسورس اکنامکس، بی ایس (ڈیٹا سائنس)، بی ایس سی (آنرز) ہوم اکنامکس، بی ایس ذوالوجی،ایم ایس سی (آنرز) ایگرو انڈسٹریل ٹیکنالوجی، ایم ایس سی (آنرز) ایگریکلچر انجنئیرنگ کے علاوہ پی ایچ ڈی مائیکرو بائیولوجی اور پی ایچ ڈی ذوالوجی کے اجراء کی باہمی رضامندی سے منظوری دی گئی ۔

اس کے علاوہ مختلف انڈر گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ لیول کے جاری پروگراموں میں مختلف سکیم آف سٹڈیز کو روائز کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

نیز انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام میں قرآن فہمی کورس کو بطور آڈٹ کورس کے اجراء کی بھی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ پوسٹ گریجوایٹ لیول کے مختلف قوانین میں بھی تبدیلی کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ ایچ ای سی پالیسی بابت ایم ایس /ایم فل/ پی ایچ ڈی میں سُپر وائزر کی ذمہ داری کی اڈاپشن کی بھی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی ریسرچ فارم جلالپور پیر والہ میں ایک پیرا و ٹرنری سکول کے قیام کی پروپوزل کو تمام معزز ممبران اکڈیمک کونسل نے سراہا اور اُس کی منظوری بھی دی گئی۔

نیز فکیلٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے مختلف شعبہ جات میں مختلف کیڈر کی ٹیچنگ پوسٹ کی تخلیق کی بھی منظوری د ی گئی۔