shafqat mehmood - میڑک اور انٹر کے طلبا کے لئے بڑی خوشخبری : 5 نمبر اضافی ملیں گے،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو لازمی مضامین کے نمبروں میں پانچ فیصد اضافی نمبرز دینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
بتایاگیا ہے کہ نویں، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کو اختیاری مضامین کے نمبروں کی بنیاد پر لازمی مضامین میں متناسب

مبرز دینے کے ساتھ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ہر طالب علم کو لازمی مضامین میں متناسب نمبروں میں 5فیصد اضافی نمبرز دیئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ این سی او سی کے اجلاس میں طلبہ کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، طلبہ سے اختیاری مضامین کے پرچے لیے جارہے ہیں اور اختیاری پرچوں میں حاصل کردہ نمبرز ہی لازمی مضامین کے نمبرز تصور کیے جائیں گے تاہم لازمی مضامین میں طلبہ کو پانچ فیصد نمبرز اضافی دیے جائیں گے