ملتان الیکٹرک پاورکمپنی نے لائن مین سیکنڈ سے لائن مین فرسٹ کے عہدے پر ترقی کے محکمانہ پروموشن امتحان کے نتائج جاری کردئیے،نتائج کے مطابق بہاولنگر سرکل کے 13لائن مین سیکنڈز نے کامیابی حاصل کی۔ کامیاب ہونے والوں میں نذیراحمد، مشتاق احمد، محمد سرور، ذاکر علی خان، محمد خالد، محسن وحید وقار، محمد خالد، فیض رسول، محمد احمد، طارق محمود، محبوب عالم، عتیق الرحمان اور محمد اشتیاق علی شامل ہیں۔