mepco 1 - میپکوکےدفاترآج بھی بند رہیں گے

ہائیڈرو یونین کا احتجاج، سی ای اومیپکو آفس پر حملے کی اطلاع،انتظامیہ نے حساس ادارے سے مدد مانگ لی، مطالبات کی منظوری کےلئےمیپکو ہائیڈرو یونین کا احتجاج آج سوموار کو بھی جاری رہے گا، جس کی قیادت مرکزی رہنماخورشیدخان کریںگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای او میپکو کے ساتھ معاملات کی سنگینی باعث احتجاجی ملازمین کی طرف سے سی ای او آفس پر حملہ کرنے کی پلاننگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، جس پر میپکوانتظامیہ نے حساس ادارے سے مدد مانگ لی ہے جو ایمرجینسی میں اپنی خدمات دے سکیں گے ۔