dc multan contact number - ممکنہ سیلاب کے پیش نظر چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو انتظامات مکمل کرنے کا ٹاسک

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی جانب سے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو انتظامات مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ آبپاشی کو حفاظتی بندوں کی بھرپور انسپکشن اور تجاوزات آپریشن کا حکم بھی جاری کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دریائی علاقوں سے نقل مکانی اور مشینری کی دستیابی کا پلان تیار رکھا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں سیلاب کے سلسلے میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سرفراز احمد اور ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے۔کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ سیلاب کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں اور تمام دریاؤں میں بہاؤ معمول پر ہے۔ تاہم انتظامیہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے مکمل الرٹ ہے۔جاوید اختر محمود کا کہنا تھا کہ تمام ڈپٹی کمشنر اپنی مشینری کو فعال رکھتے ہوئے سانپ کاٹے کی ویکسین اور مویشیوں کے چارے کا وافر سٹاک رکھیں جبکہ ریسکیو سمیت ایمرجنسی ادارے موک ایکسائیز جاری رکھیں۔