solar power plant - ملتان کے دو گرلز کالجوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصل

ملتان کے دو گرلز کالجوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کافیصلہ کرلیا گیا، اس پراجیکٹ کا افتتاح آج کیا جائے گا ۔
افتتاحی تقریبات کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک ہوں گے۔
ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر فرید شریف کا کہنا ہے کہ کالجز کو سولر پر منتقل کرنے سے انرجی کی بچت ہوگی، اس پراجیکٹ پر توانائی بورڈ انوسمنٹ کرے گا، صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک گورنمنٹ گرلز کالج شاہ رکن عالم کالج اور مخدوم رشید کالج میں ان پراجیکٹس کا افتتاح کریں گے ۔
ڈاکٹر فریدشریف کا کہنا ہے کہ ان کالجز کو فرنیچر بھی دیا جارہا ہے ، ہر کالج میں دو سو کرسیاں دی جائیں گی۔
ایڈیشنل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کالجز میں اساتذہ کی کمی کو پورا کردیاگیا ہے ، مزید اساتذہ کی تعیناتی جلد کردی جائے گی ۔ْ