mangoes - ملتان مینگو فیسٹول کا دوسرا روز،آم کی ڈیشز کا مقابل

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی، بہاوالدین زکریا یونیورسٹی، مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان اور ڈی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ مینگو فیسٹیول دوسرے روز بھی جاری ہیں۔

تین روزہ مینگو فیسٹیول کے دوسرے روزکے مہمان خصوصی چیئر مین پراجیکٹ منیجمنٹ کمیٹی ڈی ایچ اے ملتان لیفٹینٹ جنرل محمد وسیم اشرف، سابقہ سکوائش کے عالمی چمپیئن جان شیر خان، وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)تھے۔
تین روزہ مینگو فیسٹیول کے دوسرے روز مینگو فیسٹیول میں آم کی 200سے زائد اقسام نمائش میں رکھی گئیں۔مینگو فیسٹیول میں ایکسپورٹرز، مینگو گرورز اور انڈسٹری کے نمائندوں نے سٹالز بھی لگائے جس میں اعلی معیار کی پراڈیکٹ اور آم کی اقسام نمائش میں رکھی گئی۔ مینگو فیسٹیول کے دوسرے روز زرعی جامعہ کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام آم سے بننے والی مختلف ڈشز کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں آم سے بننے والی تمام کھانے نمائش میں رکھے گئے۔

مینگو فیسٹیول کے دوسرے روز آم کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا،جس میں پراگریسیو فارمز اور زرعی سائنسدانوں نے آم کی کاشت، پیکنگ اور جدید طریقہ کاشتکاری جسے موضع پر سفارشات پیش کیں۔

وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ ملتانی آم کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقبول کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ ملتان کے آم جیسی مٹھاس کسی آم میں نہیں جس وجہ سے یہ اپنی مثال آپ ہے۔ مینگو ڈش کمپٹیشن میں مختلف تعلیمی اداروں اور ہوٹلز کی جانب سے 50سے زائد سٹالز لگائے گئے۔

تعلیمی اداروں میں ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان، بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، وومن یونیورسٹی ملتان، گوتھم کالج، فیزیو کالج، ایمرسن کالج، ٹائمز انسٹی ٹیوٹ سمیت دیگر تعلیمی اداروں نے حصہ لیا ۔

آم سے بنائی جانے والی ڈشز میں مینگو پاستا، مینگو برفی، مینگو کو کیز، مینگو زنگر، مینگو ٹرائیفل، مینگو جام، مینگو کسٹرڈ، مینگو جیلی، مینگو لسی، مینگو کیک، مینگو کنوا سیلڈ، فرائیڈ مینگو، مینگو کوکیز برگر، مینگو کوک ٹیل، مینگو بارز، مینگو بٹر رولز، مینگو کپ کیک، مینگو ٹافی، مینگو بسکٹ سمیت دیگر آم سے بنائی جانے والی اقسام مقابلوں میں پیش کی گئی۔

مینگو ڈشز بنانے کے مقابلوں کے ججز کے فرائض بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے ڈاکٹر محمد ریاض، نوید ہاشمی، عباس رانجھا، مس سونیا شریف سیف الرحمن، محمد آصف حیات ٹیپو نے سر انجام دئیے۔