multanairport - ملتان ایئرپورٹ بین الاقوامی معیار کا ائیرپورٹ بن گیا

سوی ایوی ایشن اتھارٹی نے ملتان کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑے جہازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی

پاکستان کا ایک اور ائیرپورٹ بین الاقوامی معیار کا ائیرپورٹ بن گیا، بڑے جہازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑے جہازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی، اس حوالے سے سول ایوی ایشن نے احکامات جاری کردئیے۔ سول ایوی ایشن نے نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) جاری کرتے ہوئے ملتان ایئرپورٹ پر بڑے جہازوں کی لینڈنگ کی اجازت دی۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ بوئنگ 777، ایئر بس 330، ایئر بس 340، اور ایئر بس 350 لینڈ کر سکیں گے۔ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ ملتان ایئر پورٹ کو بڑے جہازوں کے لیے یکم اگست سے 31 جولائی 2024 تک اجازت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت کراچی، لاہور، پشاور اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس بڑے جہازوں کی آمد و رفت کیلئے استعمال ہوتے ہیں، اب سے جنوبی پنجاب کا شہر ملتان بھی بڑے جہاز ہینڈل کر سکے گا، جس باعث ملتان میں بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت میں اضافہ ہو گا۔