سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے07 محرم الحرام کے جلوس کے سلسلہ میں ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نواب پور روڈ، صدیقیہ روڈ،جلال مسجد چوک ہمہ قسم کی ٹریفک کے لئے دن کے اوقات میں بند رہیں گے۔ نواب پور روڈ پر آنے والی ٹریفک بوسن روڈکومتبادل روٹ کے طور پر استعمال کریں گے۔وہاڑی روڈ نیو شاہ شمس کالونی سے لکڑ منڈی چوک تک شام 06 سے رات11 بجے تک ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔