eid - عید الاضحیٰ : خواتین نے سجنے سنورنے کیلئے بیوٹی پارلرز کا رخ کرلیا

عید الاضحیٰ میں 24 گھنٹے رہ گئے، اور خواتین نے سجنے سنورنے کیلئے بیوٹی پارلرز کا رخ کر لیا۔

کزنز اور سہیلیوں نے بھی ایک دوسرے کے گھروں پر جاکر مہندی لگانے کا اہتمام کرلیا۔

مہندی کے ساتھ ساتھ قوس و قزح کے رنگ بکھیرتی ہوئی چوڑیوں ۔دیدہ زیب کڑے بھی خریدے گئے ہیں ۔

رنگ حنا سے ہاتھوں کو سجانے کے علاؤہ کلائیوں کو بھی مہندی کے دیدہ زیب ڈیزائننگ کی جارہی ہے۔ٹولیوں کی شکل میں گھروں میں بیٹھ کر آیک دوسرے کے ہاتھوں اور کلائیوں کو مہندی کے دیدہ زیب ڈیزائن سے سجارہی ہیں۔

دریں اثناء بازاروں میں مہندی کے خصوصی عارضی سٹالز لگ گئے ، بیوٹی پارلرز پر بھی مہندی لگوانے کیلئے خواتین کا رش میں اضافہ کے بعد بیوٹی پارلرز نے اپنے مہندی پیکیج میں بھی 30فیصد تک اضافہ کردیا ہے، ہوم سروس مہندی سہولت کے ریٹ 50فیصد بڑھا دیئے گئے ہیں۔

اس بار عید پر راجستھانی، پنکھ، پھول بوٹیاں کے علاوہ برصغیر کے دیگر ممالک کے مقبول مہندی ڈیزائن بھی بنوائے جارہے ہیں۔

مہندی ڈیزائننگ میں کلائیوں پر دیدہ زیب ڈیزائننگ میں کڑا بھی بنوایا جا رہا ہے ۔

عید کی مناسبت سے عام دنوں میں 30روپے میں دستیاب کون مہندی کا ریٹ ڈبل سے بھی زیادہ 70روپے لیا جا رہا ہے ۔ دو روز پہلے تک کون مہندی 50روپے میں دستیاب تھی۔

سپیشل کون۔مہندی کے نرخ میں 80روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔مہنگے بیوٹی پارلرز پر سپیشل ڈیزائن کے ساتھ مہندی لگوانے کا فی کس 6سو روپے لیے جارہے ہیں۔ دو روز قبل 5سو روپے مہندی فیس مقرر تھی، عام ڈیزائن اور سستے بیوٹی پارلرز پر فی کس 50روپے سے سو روپے ریٹ بھی بڑھا کر اب 70روپے سے 130روپے کردیئے گئے ہیں ۔