Afghan army chief - طالبان کے ہاتھوں افغان فورسز کی شکست ، افغان آرمی چیف عہدے سے برطرف

طالبان کےہاتھوں افغان فورسز کی پسپائی کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف ولی محمد احمد زئی کو برطرف کردیا ، اور ہیبت اللہ کو نیا آرمی چیف تعینات کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں طالبان کی تیز رفتار پیش قدمی جاری ہے ، افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے ہاتھوں افغان فورسز کی شکست کے بعد افغان آرمی چیف ولی محمداحمد زئی کوعہدے سے ہٹادیا اور ہیبت اللہ کو نیا آرمی چیف تعینات کردیا ہے۔

جبکہ امریکی، وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان فوج کا حوصلہ پست ہوچکا، فوجی اشرف غنی کیلئے جان دینے کو تیار نہیں۔