Umra Bait ul allah  - سعودی عرب کا 25 جولائی سے عمرے کی اجازت دینے کا اعلان

سعودی عرب کے نائب وزیر برائے حج کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ حج کے بعد 25 جولائی سے عمرے کی اجازت دے دی جائے گی۔

نائب وزیر حج کے اعلان کے مطابق یومیہ 20 ہزار عمرہ زائرین کو اجازت نامے جاری کیے جائیں گے، عمرہ زائرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔