bzu - زکریا یونیورسٹی میں ایڈمیشن انفارمیشن سیل کا افتتاح کردیا گیا

بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے گزشتہ روز یونیورسٹی میں جاری نئے داخلوں کے لیے ایڈمشن انفارمیشن سیل کا افتتاح کیا۔

جناح آڈیٹوریم میں قائم کئے گئے انفارمیشن سیل کا معائنہ کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے اس موقعہ پر ہدایات جاری کیں، کہ طلباء طالبات کو ہر پروگرام کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی جائے، اور ان کی بھرپور معاونت کی جائے۔

اس موقعہ پرڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، ڈاکٹر جاویدسلیانہ ، ڈاکٹر ریحان صادق نے وائس چانسلر کو یونیورسٹی میں بی ایس ، ایم ایس ، ایم فل ، پی ایچ ڈی کے داخلوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں طلباء طالبات انفارمیشن سیل سے معلومات حاصل کررہے ہیں، اور داخلوں کے لیے درخواستیں آن لائن جمع کروارہے ہیں۔

یاد رہے کہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں داخلوں کی آخری تاریخ 16 اگست ہے، اور اب تک انڈرگریجوایٹ پروگرام میں 20 ہزار سے زائد طلباء درخواستیں دے چکے ہیں۔ اور ایم فل پی ایچ ڈی اور ایم ایس پروگرام میں سینکڑوں درخواستیں موصول ہوچکی ہیں ۔