bzu - زکریا یونیورسٹی : درخواستوں کی سکروٹنی کےلئے اجلاس طلب

زکریا یونیورسٹی میں سکیل 5سے لیکر 16تک ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنےکےلئے سیکروٹنی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ۔

جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ وائس چانسلر کی ہدایت پر بنائی گئی سکروٹنی کمیٹی جس کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحیم ، ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ، ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن ون اور ٹو شامل کا اجلاس 11 اگست کو طلب کرلیا گیا، جو تین دن جاری رہے گا، کمیٹی جونیئرکلرکوں کی سات ہزار 87، یونیورسٹی سکول ٹیچرز کی 308، امام مسجد کی 79، ڈرائیورز کی 59اور خادم مسجد کے لئے آنے والی 45درخواستوں کی سکروٹنی کرے گی اور امیداروں کی اہلیت کافیصلہ کرے گی ۔