bzu - زکریا یونیورسٹی: داخلوں کےلئے گلی گلی پوسٹر تقسیم کرنے کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی میں داخلوں کے بحران کا خدشہ، گلی گلی پوسٹر تقسیم کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

زکریا یونیورسٹی حکام نے گزشتہ سال کےناکام تجربے سے سبق سیکھتے ہوئے شعبوں میں زیادہ سےزیادہ داخلے کرنےکےلئے اقدام اٹھا رہی ہے ، گزشتہ برس دو درجن سے زائد شعبوں میں داخلوں کی شرح بہت ہی کم رہی تھی، رہی سہی کسر داخلہ پالیسی نےپوری کردی تھی جس کی و جہ سے یونیورسٹی کوکروڑوں روپے کا خسارا برداشت کرنا پڑا۔

تاہم رواں برس گلی گلی پمفلٹ تقسیم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے، جوباخبارات کےذریعے گھرگھرڈالےجائیں گے جس کےلئے اخبار فروشوں سے رابطہ بھی کرلیا گیا ہے، اور اس سلسلے کی پہلی قسط اخبارات کے زریعے شہر کے ایک حصے میں تقیسم کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس چانسلرنے سو فیصد داخلےکرنے کی ہدایت کی ہے، جس کےلئےداخلہ کمیٹی اور چیئرمینزسب متحرک ہیں۔