muhammad nawaz shareef university multan - زرعی یونیورسٹی کے تجرباتی فارم جلالپور پیر والا میں دو روزہ ورکشاپ

 ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے تجرباتی فارم جلالپور پیر والا میں سوسائٹی آف فیسیلیٹرز اور ٹرینرز (سافٹ) کے زیر اہتمام جلال پور پیر والا (بستی کلاب)میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ اس پروجیکٹ کا مقصد جنوبی پنجاب میں نمکیات سے متاثرہ، زرعی مناظر کے انتظام اور رہنے والے لوگوں کے ساتھ موافقت کی حکمت عملی تیار کرنا ہے۔ پروجیکٹ کی قیادت مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو سندھ نے کی ہے۔ نمکین متاثرہ علاقے سے تعلق رکھنے والے تقریبا 40 کسانوں نے شرکت کی اور ورکشاپ میں ماہرین کے ساتھ اپنے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔