civil secretariat multan - جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے زیرانتظام کوروناویکسین لگانےکاعمل جاری

جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے زیر انتظام تمام 11اضلاع میں 18سال سے زائد عمر کے تمام لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔ترجمان کے مطابق اب تک ملتان، وہاڑی، خانیوال، لودھراں، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع میں کل ہدف 20246474میں سے 50لاکھ 14ہزار 442 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے اور باقی ہدف کے حصول کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔