bzu 3 - جامعہ زکریا میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کی تیاریاں مکمل

جامعہ زکریا میں انڈر گریجویٹ پروگرام کے داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔بی ایس کی کلاسوں میں داخلے کے لئے مجموعی طور پر 36 ہزار 500 طلبہ نے درخواستیں جمع کرائی ہیں، انٹری ٹسٹ کے لیے زکریا یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سمیت جناح آڈیٹوریم، انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور شہر کے مختلف کالجوں میں 150 سنٹرز تشکیل دئیے گئے ہیں۔