pti Multan president khalid warraich - تحریک انصاف کے ضلعی صدر کی سکول پر حملے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

تحریک انصاف کے ضلعی صدر ملتان خالد جاوید وڑائچ پر سکول پرحملہ کرکے عملے کو یرغمال بنانے کے الزامات سامنے آئے ہیں، اورںاس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ خالد جاوید وڑائچ ایک سکول سسٹم چلارہے ہیں جس کی ایک برانچ نقشبند کالونی میں بھی واقع ہے، جو پارٹنر شپ پر قائم کی گئی۔

گزشتہ دوپہر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دکھایا گیا کہ سکول کی انتظامیہ یرغمال بنی ہوئی ہے اور تحریک انصاف کے صدر پولیس کے ہمراہ سکول میں گھسے ہوئے ہیں، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نجی سکول خالد جاوید وڑائچ سے فرنچائز کے طور پر لیا گیا تھا، خالد جاوید وڑائچ معاہدہ سے منحرف ہوا تو انہوں نے پارٹنرشپ توڑ دی، جس پر خالد جاوید وڑائچ پولیس کے ہمراہ پہنچ گیا ، اور خواتین کو محبوس بنا کر سکول پر لارئیٹ کے بورڈ لگا دئیے۔

جبکہ خالد جاوید وڑائچ کا کہنا ہے کہ یہ سکول ان کی ملکیت ہے، یہ سسٹم میں نے کھڑا کیا اور اس میڈم کو اس برانچ کی سربراہ بنا کر حصہ بھی رکھا ، مگر اب مالی کرپشن پر انکوائری شروع کی تو سکول پر قبضہ کرکے حملے کا تاثر پیدا کیا گیا اور ویڈیو وائرل کی گئی اس معاملے کی اعلیٰ حکام انکوائری کرلیں اور حقدار کو حق دیں ۔

pit followup - تحریک انصاف کے ضلعی صدر کی سکول پر حملے کی ویڈیو وائرل ہوگئی