housing urban development and public health engineering bahawalpur - بہاولپور میں نئے مالی سال کےدوران 42سکیموں پر 714ملین خرچ کرنے کا فیصلہ

ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے بہاولپور میں نئے مالی سال میں 42سکیموں پر 714ملین خرچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 849ملین کی 14سکیموں پر کام جاری ہے۔ جسے جلد مکمل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے بہاولپور کے دورہ کے موقع پر بریفنگ لینے اور مختلف پروجیکٹس کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈی جی بی ڈی اے جام بقا،ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال اور متعلقہ اداروں کے آفیسران بھی موجود ہیں۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ بہاولپور میں سیوریج، صاف پانی کے مسائل ترجحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں آفیسران کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے مینگوآرچرڈ کے دورہ کے موقع پر کہا کہ آرچرڈ کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ پی ایچ اے باغ کا کام بہتر انداز سے مکمل کریں۔ لیاقت علی چٹھہ نے مختلف سکیموں اور پارکوں کا دورہ کیا ۔