MDA OneWindow - ایم ڈی اے میں ون ونڈو آپریشن کا افتتاح

شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے ڈویژنل انتظامیہ، ایم ڈی اے نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کر دیا۔

کمشنرملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے ایم ڈی اے میں ون ونڈو آپریشن کا افتتاح کردیا۔
جبکہ پلانٹ فار پاکستان کے سلسلے میں کمشنر جاوید اختر محمود، چیرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار ، ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم نے ایم ڈی اے دفتر میں پودا لگایا۔

کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا کہ شہریوں کو ایک چھت تلے تمام سہولیات کی فراہمی سے سروس ڈیلوری میں بہتری آئے گی۔منڈیوں کی شہر سے باہر جلد منتقلی بارے اقدامات کئے جائیں.شہر میں ہیوی ٹریفک سے انفراسٹرکچر تباہ ہورہا ہے۔

کمشنر نے واضح کیا کہ شہر میں غیر قانونی کالونیوں کےخلاف شکنجہ تیار کیا جائے۔نیو شاہ شمس قانونی میں موجود ویران پارک کو بحال کیا جائے تاکہ اہل علاقہ کو تفریح کی مثبت سہولیات میسر آسکیں۔

انہوں نے کہ پی ایچ اے پارک میں پودے لگائے گا۔

چئیرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے شجر کاری کو قومی پالیسی بنایا ہے۔منڈیوں کی منتقلی سے شہر کے انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی۔

ڈی جی ایم ڈی اے نے کہا کہ تمام شکایات ویب پورٹل پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔تمام افسران کی شکایات حل کی ڈیڈ لائن واضح آویزاں کردی گئی ہیں۔مقررہ وقت میں شکایت حل نہ کرنے والے افسران کا نام پورٹل پر سرخ رنگ میں نمایاں ہوگا۔ جس پر افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ شہر میں جلد ہی شہریوں کو بہتری نظر آئے گی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ایم ڈی اے، اور ایم ڈی اے کے مختلف شعبہ جات کے ڈائیریکٹرز بھی موجود تھے ۔