mda 1 - ایم ڈی اے ،کمیشن امتحان کے ذریعے ٹیکینکل بلڈنگ انسپکٹرز رکھنے کا فیصلہ

ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے ) انتظامیہ کا نان ٹیکینکل بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگر عملہ کو ڈائنگ کیڈر ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ ، پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ٹیکینکل بلڈنگ انسپکٹرز رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم کی جانب سے بلڈنگ انسپکٹرز، ٹاون پلاننگ اور اربن ڈویلپمنٹ کے ملازمین کی ناقص کارکردگی پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں ، ٹاون پلاننگ، اربن یونٹ ، شعبہ اسٹیٹ اور انفورسمنٹ کے ملازمین کو ڈائنگ کیڈر میں ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ نیا بھرتی ہونے والا تمام سٹاف ٹیکینکل بنیادوں پر رکھا جائے۔