shoukat tareen - ایف بی آر کا نظام ہیک ہواتھا، شوکت ترین کا اعتراف

وزیرخزانہ شوکت ترین کے اس اعتراف کے بعد ایف بی آر کانظام ہیک ہواتھا ، اور سکینڈل سامنے آنےلگاہے کہ کیا فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر ) چوری شدہ سافٹ ویئر استعمال کررہا ہے۔

نظام کے ہیکنگ کی ایک وجہ چوری شدہ سافٹ ویئر کا استعمال ہے، اور امریکا گذشتہ سال پاکستان کو خبردار بھی کرچکا تھاکہ چوری شدہ سافٹ ویئر استعمال نہ کیا جائے ۔

اس حوالے سے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ایف بی آر کا سسٹم ہیک ہوا تھا لیکن اہم حصہ فعال ہوگیا ہے، نظام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، جائزے کے بعد نظام بہترکیا جائے گا تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہو۔

اس سے قبل ایف بی آر اپنا نظام ہیک ہونے کی تردید کرچکا ہے تاہم اب وزیر خزانہ نے اس کا اعتراف کیا ہے۔