fia cybercrime wing - آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر ایک کروڑ سے زائد رقم کا فراڈ کرنیوالے دو ملزمان گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گزشتہ روز بہاولپور میں چھاپہ مارکر دو بھائیوں حافظ محمد عدیل صدیقی اور محمد عقیل صدیقی کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان نے مدعی زین خان سے آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر ایک کروڑ اور دس لاکھ روپے لئے۔ملزمان پرغیر قانونی ویب سائٹ بناکر سادہ لوح لوگوں کو جھانسہ دیکر آن لائن سرمایہ کاری میں پیسے لگوانےکا الزام ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار ملزمان سے دو لیپ ٹاپ، فون سمیت دیگر ڈیوائسز برآمد کیں۔ ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔