samiullah - اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے کی ہاکی کے بعد بال بھی چوری ہوگئی

سوشل میڈیا پر چلنےوالی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا فلائنگ ہارس کے نام سے مشہور اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اوربال چوری ہوگئے۔

بہاولپورمیں اولمپیئن سمیع اللہ خان کا مجسمہ اسپتال چوک پر لگایاگیا تھا، جس میں اب ہاکی اور بال نہیں ہیں۔

شہری کے مطابق پہلے مجسمے سے بال چوری ہوئی اور اب ہاکی غائب ہوگئی ہے۔

پولیس نے شہری کی درخواست پر مجسمے سے بال اور ہاکی چوری کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا ہے۔