interuniversity science project - انٹر یونیورسٹیز سائنس پراجیکٹس کی سالانہ نمائش2021 کا انعقاد: پہلا انعام زکریا یونیورسٹی کے نام

انٹر یونیورسٹیز سائنس پراجیکٹس کی سالانہ نمائش2021 کا انعقاد کیا گیا ، جس کی میزبانی ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کی، تقریب جناح ہال میں منعقد ہوئی۔

اس نمائش میں زکریا یونیورسٹی ملتان، کام سیٹ وہاڑی، ایئر یونیورسٹی ، این ایف سی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، اور محمد نواز شریف ایگری یونیورسٹی ملتان کی طالبات نے اپنے سائنسی پراجیکٹس نمائش کےلئے پیش کئے ، نمائش کا افتتاح صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کیا ۔

نتائج کے مطابق پہلے نمبر پر زکریا یونیورسٹی کی مس عبیرہ سعید کا پراجیکٹ آٹو موٹر سوئچنگ سسٹم رہا ، دوسرے نمبر ویمن یونیورسٹی کی کائنات اختر اور اقرا منظور کا اینڈرائیڈ ایپ میں رئیل ٹائم کا پرجیکٹ دوسرے اور ویمن یونیورسٹی کی کرن نعیم ، ایمن طاہر کا پراجیکٹ کار پارکنگ سسٹم تیسرے نمبر پر قرار پایا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا تحریک انصاف کی حکومت تعلیمی اداروں کو جدید تقاضوں کے مطابق آراستہ کرنے کی کوشش کررہی ہے ، تین برسوں میں معیاری یونیورسٹیاں قائم کی ہیں ،اور یونیورسٹیوں کی مانیٹرنگ پالیسی کو بہتر بنایا ہے، پاکستان آٹی کی دنیا میں ابھی پیچھے ہے، اس فیلڈ میں طالبات کو پانے جوہر دکھانے چاہیں یونیورسٹیوں میں سائنس اور آئی ٹی کےلئے فنڈز جاری کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا تخلیقی صلاحیت ، جدت اور ٹیکنالوجی کی ترقی پاکستان کی معاشی خوشحالی کی کلید ہے۔
زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا کہ قومیں کلاس رومز میں بنتی اور بگڑتی ہیں، اس لئے اساتذہ محنت سے

ڑھائیں اور طلبا دل لگی سے تعلیم حاصل کریں، محنت ،ایماندار اور صبر آپ کی کامیابی کی کنجی ہے، اور آللہ اس کا اجر دیتا ہے، یہ نمائش ہماری طالبات کی صلاحتیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے

نشتر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہمارے خطے کے لوگوں نے بڑے بڑے کارنامے سرانجام دئے ، کینسر سے لیکر دیگر خطر ناک بیماریوں کےلئے جو علاج آج رائج ہے وہ اس خطے کے ڈاکٹروں کی دین ہے ، اس لئے ٹیلنٹ کسی ایک خطے کی میراث نہیں ہوسکتا ویمن یونیورسٹی نے بڑی تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کی ہیں اور ان کی طالبات کا مستقبل روشن ہے۔

ویمن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی ملتان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے سات جرنل وائی کیٹگری میں شامل ہوگئے ہیں، جو اس کی ریسرچ کی کوالٹی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، ایک سال میں 8 انٹرنیشنل کانفرنسز منعقد کرائیں، جن کی شرکاء نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ملتان جیسا ٹیلنٹ کہیں نہیں دیکھا ، ہم اپنے طالبات کے اعتماد کو بڑھاوا دینے کےلئے اقدامات کرتے رہتےہیں۔

امید ہے یہ مستقبل میں ادارے اور پاکستان کا نام روشن کریں گی ، اس ڈیجیٹل دور میں ، ممالک جدید ٹیکنالوجی کو سمجھنے اور اپنائے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں کر سکتے ، اور اس طرح کی نمائشوں سے طالبات اور فیکلٹی ممبران کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں زیادہ محنت کرنے کی ترغیب ملی۔

تمام وائس چانسلرز نے طالبات کے پراجیکٹ سٹالز کا دورہ کیا، اور ان کی کوششوں کو سراہا۔