dc multan 1 - امن خراب کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھ سے نمٹیں گے،ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ امن خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، خطے کی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے محرم الحرام پر خصوصی فوکس کیا جارہا ہے اس سلسلہ میں سکیورٹی اداروں اور انتظامیہ نے موثر اقدامات کئے ہیں، حساس مقامات پر 180 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں براہ راست مانیٹرنگ کی جائے گی،کنٹرول روم میں واسا،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی تمام محکموں کے نمائندگان 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دینگے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسپانس دینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں کنٹرول روم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سی پی او منیر مسعود مارتھ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزمان قیصرانی بھی انکے ہمراہ تھے۔