wasa - امام بارگاہوں اور قبرستانوں کے اردگرد نکاسی آب ،گٹروں پر ڈھکنوں کی سو فیصد موجودگی کو یقینی کی ہدایت

مینجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کی سروسز کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات تیز کیے جائیں اور محرم الحرام کے آغاز سے قبل جلوس روٹس ،امام بارگاہوں اور قبرستانوں کے اردگرد نکاسی آب ،گٹروں پر ڈھکنوں کی سو فیصد موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نےواسا کے تمام سیوریج واٹر سپلائی اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے وہ اپنی اپنی حدود میں لائسنس داران اور عزاداروں سے مکمل رابطہ رکھیں، اور ان کی نشاندہی پر عیدالاضحیٰ کے فوری بعد جلوس روٹس پر واسا سے متعلق شکایات کو ہنگامی بنیادوں پر دور کریں ۔
انہوں نے مچھلی مارکیٹ چوک سے دولت گیٹ میٹرو اسٹیشن کی جانب تھرسٹ بورنگ کے عمل کو مزید تیز کرنے کے بھی احکامات جاری کر دیے ہیں۔
یہ احکامات گزشتہ روز صدیقیہ روڈ گلگشت،نواب پور روڈ کے جلوس روٹس،مچھلی مارکیٹ چوک،باوا صفرا روڈ کے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے جاری کیے ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج نارتھ ڈویژن محمد ساجد اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیوریج گلگشت سب ڈویژن فضل الرحمن سمیت لائسنس داران اصغر عباس نقوی،مبشر رضا،ارشاد حسین شاہ صابر حسین، اعجاز حسین، عرفان عباس نقوی ایڈووکیٹ،علی حسین سمیت دیگر بھی موقع پر موجود تھے۔