india - افغانستان میں بھارت کاکھیل بے نقاب، پاؤں اکھڑنے لگ

طویل عرصے سے افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف مذموم منصوبہ بندی کرنے والا بھارت ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابقافغانستان میں جاری طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں میں بھارت کے ڈبل گیم کھیلنے کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا ہے، ایک طرف طالبان سےمذاکرات جبکہ دوسری جانب انکےخلاف اسلحےکی فراہمی نے بھارت کے مذموم مقاصد کا پرچہ چاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سفارتی عملےکےانخلاکےنام پر دو بھارتی سی17 طیاروں کی افغانستان آمد ہوئی،طیارے بظاہر اپنےعملےکو لینےآئےلیکن درحقیقت دونوں اسلحے سے بھرے ہوئے تھے یہ طیارے افغانستان میں اسلحے کی بڑی کھیپ اتار کر آئے، بھارتی طیاروں میں لایا گیا اسلحہ افغان طالبان کےخلاف استعمال ہوناہے۔

یہ اسلحہ بھارت نے طالبان کےخلاف اشرف غنی حکومت کو فراہم کیا، رپورٹ کے مطابق دس جولائی کو بھارتی طیارہ قندھار میں 122ایم ایم کنن کی40 ٹن گولیاں لےکر گیا جبکہ گیارہ جولائی کو دوسرے طیارے سے40ٹن گولیاں کابل پہنچائی گئیں۔کابل اورقندھارمیں بھارتی طیاروں سےاسلحہ اتارتے بھی دیکھا جاسکتا ہے ، اس طرح کے واقعات منظر عام پر ہونے کے بعد یہ ثابت ہوتا ہے کہ بھارتی ایک طرف مذاکرات کا راگ الاپ رہا ہے جبکہ دوسری طرف وہ طالبان کی پیٹھ پرچھراگھونپنے میں مصروف ہے۔