Afghanistan president ashraf ghani - اشرف غنی ڈالروں سے بھرا ہیلی کاپٹر لے کر فرار ہوئے

طالبان کے کابل میں داخل ہوتے ہی ملک سے فرار ہونے والے اشرف غنی ہیلی کاپٹر بھر کر کاریں ‏اور رقم ساتھ لے گئے۔

کابل میں روسی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اشرف غنی نے فرار ہوتے ہوئے اتنی کیش رقم ہیلی کاپٹر میں بھری کہ جگہ کم پڑ ‏گئی اور انہیں بقیہ دولت چھوڑنی پڑی۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اشرف غنی پیسوں سےبھرے ہیلی کاپٹر میں بھاگے ان کی 4 کاریں نوٹوں ‏سےبھری ہوئی تھیں، اشرف غنی نےنوٹوں سےبھرابیگ لےجانےکی کوشش کی لیکن مزید گنجائش نہ ‏ہونے کہ وجہ سے وہ کامیاب نہ ہو سکے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ روس اپنا سفارتی مشن بند نہیں کرے گا، اور سفارتی سرگرمیاں جاری ‏رکھی جائیں گی، طالبان سے اچھے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ترجمان ایمبیسی کا کہنا ہے کہ روس موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور نئے ‏حکمرانوں کو تسلیم کرنے میں کوئی جلد بازی نہیں ہے۔